عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حکومت نے پیر کو کہا کہ جموں و کشمیر میں نمایاں کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔کھیلوں کے وزیر ستیش شرما نے کہا کہ شہر کے مرکز بالخصوص خانیار حلقے کو کھیلوں کا مناسب ڈھانچہ فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کا بہتر انفراسٹرکچر فراہم کرنے کی کوششیں کر رہی ہے، جو کھیلنا چاہتے ہیں۔وزیر نے مزید کہا کہ بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لئے یہاں گرائونڈ کے لئے ایک کروڑ روپے فراہم لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں نمایاں کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرے گی کیونکہ اس سلسلے میں قوانین کو مطلع کر دیا گیا ہے۔