عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈویژنل کمشنر کشمیروجے کمار بدھوری نے جمعہ کو کہا کہ تاریخی جامع سری نگر مسجد میں حریت کانفرنس (ع) چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں نماز باجماعت پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بیدھوری نے کہا کہ دعائیں پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئیں، جو کہ امن عمل کا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا کریڈٹ لوگوں اور ایجنسیوں کو جاتا ہے جنہوں نے چیزوں کا حساب لگا کر فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں ہر شہری کا کردار یکساں ہے، منشیات کی لعنت سے جڑی موجودہ صورتحال میں مذہبی رہنمائوں سمیت سب کو کردار ادا کرنا ہے۔ بدھوری نے کہا کہ صورتحال بہتر ہو رہی ہے امسال ہم نے دیکھا کہ ٹولپ گارڈن اور امرناتھ یاترا میں ریکارڈ تعداد میں لوگ آئے۔ انہوں نے کہا کہ سماج سے برائیوں کو دور کرنے کے لئے ہر سماج کے فرد کا رول ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سماج سے منشیات کی وبا کو ختم کرنے کے لئے ہم نے مذہبی لیڈروں کو بھی اپنا رول ادا کرنے کی اپیل کی۔