نلین پربھات ڈی جی پی آپریشنز اینڈ سیکورٹی نامزد

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں//حکومت ہند کی وزارت داخلہ نے نلین پربھات کو جموں و کشمیر کے لیے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (آپریشنز اینڈ سیکورٹی) کے طور پرتعینات کیا ہے۔ ان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور 30 ستمبر 2024 تک جاری رہے گی۔آر آر سوین کی معیاد ملازمت 30ستمبر کو ختم ہونے جارہی ہے اور انکی جگہ نلین پربھارت کو جموں کشمیر کا نیا ڈائریکٹر جنرل پولیس بنایا گیا ہے۔نلین پربھات کو فی الحال سپیشل ڈی جی کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا لیکن اب انہیںآپریشنز اینڈ سیکورٹی کی سربراہی سونپی گئی ہے۔