اننت ناگ// کوکرناگ میں محکمہ مچھلی پالن کے ٹرائوٹ فارم میںتعینات ملازمین کو لاک ڈاون کے سبب ڈیوٹی پرپہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔یہاں تعینات ملازمین نے کہا کہ فارم میں مچھلیاں وافر مقدار میںموجود ہیں جس کیلئے اُن کا ڈیوٹی دینا لازمی امر ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے لازمی خدمات فراہم کرنے والوں کو پاس اجراء کئے ہیں لیکن وہ ابھی اِن سے محروم ہیں اورکوکرناگتک پہنچنے کے دوران کئی مقامات پر پولیس یا فورسز کے غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو مچھلیوں کی افزائش کو بھی خطرہ لاحق ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ مچھلی پالن کو بھی لازمی خدمات کے زمرے میں شامل کیا جائے تاکہ محکمہ سے وابستہ ملازمین کو دوران ڈیوٹی کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے پولیس سرابراہ سے بھی اپیل کی کہ ماتحت عملہ کو معاملہ کے حوالے سے ضروری ہدایت جاری کی جائیں۔