بانڈی پورہ//وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے ضلع بانڈی پورہ میںنقلی ناتوانی اسناد کو جاری کرنے کی شکایت کے سلسلے میں تحقیقات کر نے کا حکم دیا ہے۔یہ معاملہ وزیر اعلیٰ کے عوامی ملاقات کے پروگرام کے دوران سامنے آیا۔پروگرام کے دوران کئی جسمانی طور ناخیز افراد وزیر اعلیٰ سے ملاقی ہوئے اور متعلقہ اسناد کا معاملہ اُن کی نوٹس میںلایا ۔وزیرا علیٰ نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کو ہدایت دی کہ ضلع میں نقلی اسناد کا فوری تحقیق عمل میں لائے اور اس سلسلے میں رِپورٹ پیش کرے ۔