عیاں ہیں اوراقِ تورات و انجیل
محمدؐ ہے زینۂ نبوت کی تکمیل
چھ ہزار چھ سو چھیا سٹھ آیتوں کی
زندگانیٔ محمدؐ ہے واضح تفصیل
دیکھ فتح مکہ کی تاریخِ جبین پر
روشن ہے کردارِ محمدؐ کی تمثیل
انہیں دیکھتے ہی اُمِ معبد نے کہا
وللہی ما رایت مثل ھذا جمیل
امن، محبت اور عدل کے راستے
منور کر رہا ہے مدینہ کی قندیل
ترے پیمبرؐ کے پاؤں تلے ، طارقؔ
شوق سے پر بچھا رہا ہے جبریلؑ
طارق اعظم
موبائل نمبر؛6006362135
[email protected]