نعتِ شریف
الگ دنیا بساؤنگا نبیؐ کے شہر میں جاکر
میں خود کو بھول جاؤنگا نبیؐ کے شہر میں جاکر
وہاں رہنے کی گر مجھکو اجازت مل گئ تو پھر
بسیرا اک بناؤنگا نبیؐ کے شہر میں جاکر
کرونگا روز توبہ صدقِ دل سے میں گناہوں سے
سدا دامن بچاؤ نگا نبیؐ کے شہر میں جاکر
کہ جس کی چھاؤں میں اہلِ جہاں کو ہوسکوں حاصل
شجر ایسا لگاؤنگا نبیؐ کے شہر میں جاکر
اگر اللہ نے چاہا درودِ پاک کی محفل
ہمیشہ ہی سجاؤنگا نبیؐ کے شہر میں جاکر
میں عاشق ہوں محمدؐ کا یہاں بھارت سے آیا ہوں
میں یہ سب کو بتاؤنگا نبیؐ کے شہر میں جاکر
خدا کے فضل سے طیبہ اگر جانا ہوا احسن
میں نعتیں گنگناؤنگا نبیؐ کے شہر میں جاکر
افتخار حسین احسن
بانکا،بھاگل پور، بہار
موبائل نمبر؛ 6202288565
معراج النبی ؐ
وہ ہستی پاک ہستی ہے
کہ جس نے آسمانوں کی
کرائی سیر،راتوں رات
اپنے ،برگزیدہ ایک بندے کو
فرشتوں کا جہاں جانا نہیں ممکن
جہاں سدرہ نشیں کے پر بھی جلتے ہیں
جہاں اک خاص مرکب کو
کہ رفرف جس کو کہتے ہیں
انھیںؐ کے واسطے بھیجا
جو انؐ کو ساتھ لے کر
بارگاہِ ایزدی پہنچا
پھر اس کے بعد خالق نے
قریب انؐ کو کیا اتنا
کہ تھا وہ فاصلہ قوسین جتنا
یا کچھ اس سے کم
پھر ان دو بر گزیدہ
ہستیوں کے درمیاں باتیں
ہوئیں وہ جو کہ ہونی تھیں
پھر اس کے بعد خالق نے
بہت ہی شان سے
محبوبؐ کو اپنے کیا رخصت
خدائے پاک نے جو شان
بخشی ہے رسول پاکؐ کوشوکتؔ
کسی کو پہلے بخشی تھی
نہ اب تک ایسی بخشی ہے
شوکت محمود شوکت
مداح
شجاعت و بلاغت کا میں کسی کو رب لکھوں
دل کو کوثر سے میں دھولوں تو تب لکھوں
روح کے اشکوں سے کروں پہلے اس قلم کا وضو
ساتویں آسماں پہ میں پھر نامِ زینب لکھوں
دین کے زخموں کو مرہم دیا ہے چادر کا
میرے اللہ بتا دے مجھے میں کب لکھوں
دین کی بقا ہے زینب ،زینب اور بس زینب
روزِ محشر میں لکھوں یا میں آج اَب لکھوں
نوری الفاظ عطا کیجیے گا یا زینب
مدحہ آپ کے دن میں لکھوں اور ہر شب لکھوں
شانِ پنجتن،عروجِ زینب اور رازِ خدا
ہو اجازت فلکؔ کو کہ میں وہ سب لکھوں
فلک ریاض
حسینی کالونی چھترگام کشمیر
موبائل نمبر؛6005513109