عظمیٰ نیوز سروس
جموں //اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت منعقد ہوئی جس میں جی ایس ٹی سے پہلے کے ٹیکس بقایاجات کے تصفیے کے لئے ایمنسٹی دینے کے لئے محکمہ خزانہ کی تجویز کو منظوری دی ۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری اَتل ڈلواورلیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کمار بھنڈاری شرکت کی۔اِس اقدام سے ٹیکس دہندگان کو سود اور جُرمانے کی معافی کے علاوہ حکومت کو مسدود محصولات کی وصولی کی صورت میںراحت ملے گی۔اِس سے قبل تمام ڈیلرز کووِڈ۔ 19 وبائی امراض سمیت مختلف وجوہات کی بنا ء پر 2018 ء کے سرکاری آرڈر نمبر 39۔ایف ڈی مورّخہ 5؍ فروری 2018ء کے تحت جاری کردہ سابق ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اُٹھا سکیں۔اِس طرح بڑی تعدادجی ایس ٹی سے پہلے کے ٹیکس قوانین کے تحت ڈیلروں کو بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ڈیلروں کو ایک وقتی موقعہ فراہم کرنے کے لئے تجارتی اور صنعتی شعبے سے بہت سی نمائندگیاں موصول ہوئیں۔ایمنسٹی سکیم ڈیلروں کو درج ذیل شرائط پر راحت فراہم کرے گی؛الف):جموں و کشمیر جنرل سیلز ٹیکس ایکٹ 1962، اور سینٹرل سیلز ٹیکس ایکٹ 1956 کے تحت 2017-18ء (سب کے لئے7؍ جولائی 2017 ء اور شراب ڈیلروں کے لئے 31؍اگست2017ء) تک اسسمنٹ ،رِی اسسمنٹ کے لئے جُرمانے اور سود کی صد فیصد چھوٹ۔ب):جموں و کشمیر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایکٹ 2005 اور سینٹرل سیلز ٹیکس ایکٹ 1956 کے تحت 2017-18ء (07؍ جولائی 2017) تک کے تخمینے کے لئے جُرمانے اور سود کی صد فیصد چھوٹ۔ج):(الف) اور (ب) میں سود اور جُرمانے کی چھوٹ حکومت کی طرف سے نوٹیفائی کی جانے والی سکیم کے مطابق مقررہ وقت کے اندر اور طریقے سے اصل ٹیکس کی صد فیصد ادائیگی سے مشروط ہے۔د) :جموں و کشمیر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایکٹ 2005 (2017-18ء تک)،( 7؍ جولائی 2017ء) ، جموں و کشمیر جنرل سیلز ٹیکس ایکٹ 1962 (7؍جولائی 2017 ء تک اور 31؍اگست 2017ء تک) اور سینٹرل سیلز ٹیکس ایکٹ 1956کے تحت صنعتی یونٹوں کے مطالبات کا تصفیہ۔حکومت کے اس فیصلے کے نتیجے میں ٹیکس تنازعات کے معاملوں کو کم سے کم کرنے اور جی ایس ٹی سے پہلے کے معاملوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ اِس ایمنسٹی کے لئے درخواستیں وصول کرنے کی مدت حکم جاری ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ سے زیادہ نہیں ہوگی۔ادھرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل نے پیرکھو مین سے دھونتھلی تک دریائے توی پیکیج۔دوم کے دائیں کنارے پر 26.87 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے نالہ تعمیر کرنے کے منصوبے کو منظوری دی جس کوکیپیکس بجٹ کے تحت فنڈنگ کی جائے گی۔ایل جی کے مشیرراجیو رائے بھٹناگر،چیف سکریٹری اتل ڈلو،لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری مندیپ کمار بنڈاری نے میٹنگ میں شرکت کی۔یہ پروجیکٹ نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) اور سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کی طرف سے دی گئی ہدایات کی تعمیل میں تیار کیا گیا تھا تاکہ دریائے توی میں گرنے والے طوفانی پانی کے نالوں سے غیر علاج شدہ گندے پانی کو موڑ کر دریا میں میں گرنے سے پہلے اس کا ٹریٹمنٹ کیا جاسکے۔ اس سے علاقے کی نکاسی اور سیوریج کے مناسب نیٹ ورک کو یقینی بنایا جائے گا جس سے گھرانوں/مقامی باشندوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اور ساتھ ہی یہاں دریائے توی میں آلودگی کو کم کرنے کے بارے میں NGT اور CPCB کی ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔
نظام سے قبل ٹیکس بقایاجات کی ادائیگی کیلئے ایمنسٹی کا اعلان
