ایم ایم پرویز
رامبن//ٹریفک پولیس نیشنل ہائی وے رام بن نے سری نگر جموں نیشنل ہائی وے، بٹوٹ-کشتواڑ نیشنل ہائی وے 244 اور دیگر اندرونی سڑکوں پر شراب پی کر گاڑی چلانے کے خلاف ایک خصوصی مہم چلائی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نیشنل ہائی وے نے نشے میں گاڑی چلانے کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کی اور رامبن میں نیشنل ہائی وے پر شراب پی کر گاڑی چلانے والے آئل ٹینکر ڈرائیور کو بک کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی کی ہدایت پر، نیشنل ہائی وے ٹریفک پولیس نے رات کے اوقات میں نشے میں ڈرائیونگ کی جانچ کے لئے ٹریفک پولیس کے متعلقہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک پولیس کی سربراہی میں رات کے اوقات میں رام بن، ڈوڈا، بانہال اور ادھم پور میں حیران ناک ناکے قائم کیے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیو کے دوران بریتھ اینالائزر کا استعمال کرتے ہوئے نشے میں ڈرائیونگ کے لیے بہت سی گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ترشول موڑ، رام بن میں چیکنگ کے دوران ایک ایس ایس پی ٹریفک روہت باسکوترا اور ڈی ایس پی ٹریفک افتخار احمد کی قیادت میں ایک ٹیم نے سری نگر جا نے والے ٹینکر نمبر JK02CR- 2899کو روکا اور بر یتھ انالایزر کے ذریعے ڈرائیور کی جا نچ کی گی چیکنگ کے دوران گاڑی کا ڈرائیور نشے کی حالت میں پایا گیا۔ گاڑی کے ڈرائیور جیون لال ولد کرشنو ساکن مانتلائی ادھم پور کے خلاف شراب پی کر گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔موقع پر گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔