عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جاری’ سیوا پرو ‘کے ایک حصے کے طور پر، بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ نے اتوار کو یہاں منشیات کے استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے نمو میراتھن کا انعقاد کیا۔میراتھن کا انعقاد زبرون پارک سے مکئی پوائنٹ تک ڈل جھیل کے کنارے کیا گیا۔ پارٹی کے سینئر لیڈروں کی قیادت میں بی جے پی کے سینکڑوں ممبران نے اس تقریب میں حصہ لیا۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، پارٹی جنرل سکریٹری ، اشوک کول نے کہا کہ ملک بھر میں اسی طرح کی میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے کہا”نمو یووا رن، ایک میراتھن کا ملک بھر میں انعقاد کیا گیا۔ 17 ستمبر سے، وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش سے، سیوا پروگرام جاری ہیں اور 2 اکتوبر، مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش تک جاری رہیں گے،” ۔کول نے مزید کہا، رن کا تھیم نشا مکت بھارت اور نشا مکت جے کے ہے۔انہوں نے مزید کہا”ہم منشیات سے پاک نوجوان چاہتے ہیں۔ نشہ مکت بھارت (منشیات سے پاک ہندوستان) کا موضوع پورے ملک میں ایک ہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان منشیات سے چھٹکارا حاصل کریں اور ان سے دور رہیں، ہم منشیات کے استعمال کے بارے میں بیداری بڑھانا چاہتے ہیں،” ۔