یواین آئی
لاہور/ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے اپنے کیریئر کے پہلے 31ون ڈے میچز میں زیادہ وکٹیں لینے کا ثقلین مشتاق کا 29 سالہ ریکارڈ برابر کردیا۔22 سالہ نسیم شاہ نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 40 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ اب تک 31 ون ڈے میچز میں 24.18 کی اوسط سے 58 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ پاکستان کے لیے پہلے 31 ون ڈے مقابلوں میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ حسن علی کے پاس ہے جنہوں نے 63 وکٹیں لی تھیں، شاہین آفریدی 61 شکار کرکے اس فہرست میں دوسرے ، وقار یونس 59 وکٹیں لیکر تیسرے جب کہ نسیم شاہ ، حارث رئوف اور ثقلین مشتاق 58،58 وکٹیں لیکر مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 264 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔