سرینگر//ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے سری گفوارہ اننت ناگ میں فورسز کے ہاتھوںعام شہری کی ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے۔ بار کی طرف سے موصولہ پریس نوٹ کے مطا بق سری گفوارہ اننت ناگ میں 50سالہ شہری محمد یوسف راتھر کی ہلاکت اور اس کی اہلیہ کے فورسز کارروائی میں زخمی ہونے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں عام شہریوں کی نسل کشی پر عالمی برادری خاموش تماشائی کی طرح دیکھ رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سے ایک دن پہلے ترال میں فورسز نے جھڑپ کے دوران ایک عام شہری کا مکان بارودی مواد سے اڑادیا جس میں تین جنگجو مارے گئے جس میں سے ایک نوجوان کچھ ہی گھنٹے قبل عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوا تھات کیونکہ پولیس کے بار بار تنگ کرنے پر وہ نوجوان گھر چھوڑ کر جنگجو ئوںکی صفوں میں شامل ہوگیا تھا۔