عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//نسان موٹر انڈیا نے نئی ’نسان میگنائٹ‘ کیلئے پہلی بار اپنی نوعیت کا 10 سالہ توسیعی وارنٹی پلان متعارف کرایا۔ یہ سیگمنٹ میں پہلا ایسا اقدام ہے جو معیار، پائیداری اور اطمینان کیلئے برانڈ کے طویل مدتی عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ منصوبہ اس کامیابی کے فوراً بعد متعارف کرایا گیا ہے جب نئی نسان میگنائٹ نے مجموعی مسافر تحفظ میں 5اسٹار اور بالغ مسافر تحفظ (AOP) میں مکمل 5اسٹار ریٹنگ حاصل کی۔اس منصوبے میں 3 سال کی معیاری وارنٹی شامل ہے، جسے لچکدار منصوبوں کے ذریعے بڑھا کر 10 سالہ توسیعی وارنٹی پلان تک کیا جاسکتا ہے، جو 10 سال یا 2 لاکھ کلومیٹر تک کی ڈرائیونگ کے اعتماد اور تحفظ کو یقینی بناتا ہے اور یہ سب محض 22 پیسے فی کلومیٹر یا 12 روپے یومیہ کے انتہائی کم نرخ پر دستیاب ہے۔یہ نسان کی کسٹمر سروس وعدے کا حصہ ہے جس میں قدر، اعتماد کے ساتھ خدمت اور نسان صارفین کیلئے ایک پائیدار مستقبل کا ہدف شامل ہے۔ نسان کے 10 سالہ توسیعی وارنٹی پلان کے ساتھ، صارفین پورے ایک عشرے تک مکمل اطمینان کے ساتھ اپنی گاڑی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے تحت جامع کوریج میں ملک بھر کے کسی بھی نسان مجاز سروس ورکشاپ پر کیش لیس مرمت شامل ہے اور دعوؤں کی تعداد یا مالیت پر کوئی حد نہیں۔ نسان موٹر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر سوربھ وتسا نے کہا’’نئی نسان میگنائٹ بھارتی صارفین کیلئے معیار، پائیداری، حفاظت اور طویل مدتی قدر کی علامت بن کر ابھری ہے ۔