پرویز احمد
سرینگر//نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے ان کی خدمات سراہاتے ہوئے نرسوں کو طبی نگہداشت کے نظام کا دل قرار دیا ہے۔ سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک تحریر میں منوج سنہا نے لکھا ’’نرسیں ہمارے طبی نگہداشت نظام کے دل ہیں اور وہ ہمدردی، شفقت اور دیکھ بھال کی مظہر ہیں‘۔ انہوں نے مزیدلکھا : ‘نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر میں تمام نرسنگ عملے کا سماج کی بے لوث خدمت انجام دینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔ادھر نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر وادی کے مختلف اسپتالوں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔سب سے بڑی تقریب میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں منعقد ہوئی ۔ ڈائریکٹر سکمزڈاکٹر پر ویز احمد کول نے نرسنگ عملہ کے رول کو انتہائی کلیدی قرار دیتے ہوئے ان کے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ سکمز میں نرسوں اور نرسنگ آڈرلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھرتی عمل جلد شروع کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ acadamic arrangement کے ذریعے بھی نرسنگ عملہ کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈاکٹر پرویز کول نے کہا کہ اسپتال میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے نرسوں کی معدت کار میں بھی 6ماہ کا مزید اضافہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے آئندہ چند ہفتوں میں احکامات جاری ہونگے۔
نرسوں کا عالمی دن
