بلال فرقانی
سرینگر// جموں کشمیر حکومت نے مرکزی زیر انتظام خطے میں ڈیم سیفٹی(تحفظ بندھ) کمیٹی اور یو ٹی ڈیم سیفٹی آرگنائزیشن کے قیام کو منظوری دی۔ اس کمیٹی کا قیام ڈیم سیفٹی ایکٹ مجریہ2021کی رو سے عمل میں لایا گیا۔ مرکزی زیر انتظام خطے سطح کی تحفظ بند کمیٹی کی کمان جموں کشمیر پائو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو سونپی گئی جبکہ یو ٹی ڈیم سیفٹی آرگنائزیشن میں جموں کشمیر پائو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سپر انٹنڈنٹ انجینئر کو چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ محکمہ عمومی انتظامی حکم نامہ کے مطابق یوٹی سطح کے ڈیم سیفٹی کمیٹی12ممبران پر محیط ہوگی جس میں محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کشمیر،ان کے جموںکے ہم منصب،ڈئزئن انسپکشن و کالٹی کنٹرول،نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پائور کارپوریشن،چناب ویلی پائور پروجیکٹس لمیٹیڈ اور بگلیار کے چیف انجینئروں کے علاوہ ہماچل پردیش سرکار کی جانب سے نامزد اس ریاست کا نمائندہ،جو عہدے میں چیف انجینئر سے کم نہ ہو،مرکزی پانی کمیشن،مرکزی انجینئرنگ بورڈ،نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر اور آئی آئی ٹی جموں کے نمائندے ممبران ہونگے۔