کلکتہ 10جون (یواین آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گاندھی سے متعلق بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان کو واپس لیں اور ملک سے اس کیلئے معافی مانگیں ۔ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ گاندھی سے متعلق تبصرہ افسوس ناک اور غیر اخلاقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گاندھی جی بابائے قوم ہیں اور پوری دنیا میں عدم تشدد کی سب سے بڑی علامت ہیں ۔کوئی بھی شخص صرف اس بنیاد پر وہ اقتدار میں ہے جو چاہے نہیں بول سکتا ہے ۔ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے بھی لکھا ہے کہ جب ہم عوامی زندگی میں ہوتے ہیں تو ہمیں ملک کی عظیم شخصیتوں سے متعلق کچھ بھی تبصرہ کرنے سے قبل اپنی زبان پر قابو پانا چاہیے اور سوچ و سمجھ کر بولنا چاہیے ۔خیال رہے کہ کل بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے چھتس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ''گاندھی جی بہت ہی چتور بنیا تھے ''۔یواین آئی