بانڈی پورہ// اسٹنٹ کمشنر لیبر بانڈی پورہ ہندوستان کنسٹرکشن کمپنی میں کام کررہے 217 مزدوروں کے ایک سال کامشاہرہ 6کروڑ27لاکھ روپئے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کی انتھک کوششوں کے بعد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ یہ مزدور پچھلے سات مہینوںسے کرالہ پورہ میں احتجاج کرتے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزااور اسٹنٹ کمشنر لیبر عاشق حسین بٹ نے کمپنی پر دبائو بنایا اور بالآخر اُن کی کوشیش رنگ لائی۔ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر شمشاد احمد بٹ نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ اور اسٹنٹ کمشنر لیبر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ستائش کی ہے ۔