رام بن//نیشنل بینک آف اگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نبارڈ) نے ضلع رام بن میں پانی کے تحفُظ اور پانی کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔جس کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رویندر ناتھ سادھو ،جنرل منیجر نبارڈ کرن بیجاتکر، پروگرام ڈائریکٹر برائے سنٹر فار اینوائرنمنٹ و ایجوکیشن لکھنو ابھدیش کمار گنگوار ،چیف ہارٹیکلچر آفیسر رام بن مکیش شرما ،ضلع شیپ ہسبنڈری آفیسر ،ڈی ڈی ایم نبارڈ اروشی شرما نے مشترکہ طور سے کیا ۔ورکشاپ کے دوران مختلف محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی نے کہا کہ بارش کے پانی کے تحُٖظ اور اسکے استعمال اب ضرورت بن گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نبارڈ نے ضلع میں پانی بچائو کی مہم شروع کی ہے جسکا مقصد دیہی آبادی میں اس کے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے۔اُنہوںنے کہا کہ اس سلسلہ میں بارش کے پانی کو جمع کرنا اور زیر زمین پانی میں اضافہ کرنا اور آبپاشی (فی قطرہ زیادہ فصل )کے عمل کو فروغ دینے کے لئے لوگوں میں بیداری لائی جا رہی ہے۔اس پہل کے ایک حصہ میں نبارڈ نے کرشی جل دوت (اٹر ایمبیسڈر) تعینات کئے ہیں،جو کہ مقامی کسانوں یں سے ہی ہیں جن کو اپنے علاقوں کے مسائل کی جانکاری ہو۔ یہ جل دوت لوگوں سے مل کر کسانوں میں بیداری پیدا کر رہے ہیں۔وہ ایک جل سمواد یعنی کہ پانی کے لئے ایک اجلاس منعقد کرتے ہیں، جس میں پانی کے متعلق مدعوں پر بحث و مباحثہ کیا جاتا ہے۔ڈی ڈی ایم نبارڈ نے کہا کہ مقررہ دیہات میں ریسورس کی مشق بھی عمل میں لائی گئی تھی،جس سے دیہاتوں میں پانی کے کلیدی وسائل کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی ہے۔مقامی ور سے حاصل کی گئی جانکاری کو موبا ئیل ایپ میں لوڈ کیا گیا ہے جسے نبارڈ نے تیار کیا ہے۔ورکشاپ سے کئی دیگران نے بھی خطاب کیا۔