ترال//جنوبی ضلع پلوامہ میںترال کے ناگہ پتھری جنگلات کا سخت فورسز محاصرہ بدھ کوجاری ہے اورعلاقے میں تلاشی کارروائیوں کے دوران فوجی ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا ۔ترال قصبہ سے قریب9کلو میٹر دورناگہ پتھری کے جنگلات کو فوج کے42RR اور دیگر فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طورآج صبح محاصرے میں لیا ۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ دن کے بارہ بجے کے قریب جنگلات میںگولی چلنے جیسی آواز سنائی دی جس کے بعد علاقے میں مزید کمک کو طلب کیا گیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔
علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹروں کو بھی گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں جنگجوﺅں کی موجود گی کے بعد یہ اپریشن شروع کیا گیا ہے جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔پولیس ذرائع نے علاقے میں کسی فائرنگ کی تصدیق نہیں کی ۔