ارشاد احمد
بڈگام// ناگم چاڑورہ میں جمعہ کے روز ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس کے مطابق ناگم چاڑورہ میں موجود 53 آر آر کیمپ میں تعینات بھوپندر سنگھ ولد سرجیت سنگھ ساکن مکشور پور پنجاب نامی فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا ئی جس سے وہ شدید زخمی ہوا ۔ اسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر 92 بیس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔