یو این آئی
نئی دہلی//یو این آئی// مرکزی حکومت نے ناگالینڈ کی باغی تنظیموں کے ساتھ جنگ بندی کی مدت ایک سال کے لیے بڑھا دی ہے ۔بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں، وزارت داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ کھاپلانگ (این ایس سی این این کے ، نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ ریفارمیشن (ایس ایس سی این آر) اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ کھانگو (این ایس سی این کھانگو) کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ نافذہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ این ایس سی این-کے اوراین ایس سی این-آرکے ساتھ اس جنگ بندی کی مدت آئندہ 28 اپریل سے 27 اپریل 2023 تک مزید ایک سال کے لیے بڑھائی جارہی ہے ۔