ناڑ میں جنگلاتی آتشزدگی کو لیکر وفد ڈی سی سے ملاقی | آگ پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرنے پر زور

جاوید اقبال

مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے ناڑ علاقے میں کئی روز سے لگی آگ کے معاملہ کو لیکر علاقہ کے لوگوں کا ایک وفد پیر کے روز ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے ملاتی ہوا ۔اِس موقعہ پر لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی روز سے ایک وسیع جنگلاتی علاقہ شدید آگ کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے کئی جنگلی جانوروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں پیڑ پودے جل کر خاکستر ہو گئے ہیں اُور متعلقہ محکمہ کے آفیسران اور ملازمین ٹس سے مس نہیں نہیں ہورہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ محکمہ جنگلات کے چند ملازمین اور سیول لوگ آگ پر قابو پانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن صورتحال قابو سے باہر ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اس آگ کی وجہ سے پورے علاقے میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا ہے اور ماحولیاتی نظام بری طرح سے متاثر ہورہا ہے۔لوگوںنےمحکمہ جنگلات کے اعلیٰ آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ملازمین کی لاپروائی کی وجہ سے کئی کلو میٹر جنگل جل کر راکھ بن گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ کئی روز سے جنگل میں آگ لگی ہوئی ہے لیکِن کسی بھی اعلیٰ آفیسرنے چکر نہیں لگایاجو بڑے افسوس کی بات ہے۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے ایپل کی کہ محکمہ جنگلات کے آفیسران اور متعلقہ ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اُنکا کہنا تھا کے کئی روز سے لگی آگ پر قابو کیوں نہیں پایا گیا اور بے شمار جنگل جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ وفد کو ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے یقین دلایا کہ اِس پر کارروائی ہو گی