جاوید اقبال
مینڈھر// مینڈھر کے بھاٹہ دھوڑیاں علاقے کے ناڑ دھوڑیاں جنگلات میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جسے محکمہ جنگلات نے فائر بریگیڈ کی مدد سے بجھانے میں کامیابی حاصل کی البتہ کئی سرسبز درخت جل گئے۔تاہم آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔آگ پھیلنے پر وسیع علاقہ اس کی زد میں آسکتاتھا۔