سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں بدھ کو نا معلوم بندوق برداروں نے 24سالہ نوجوان کوگولیاں مار کر جاں بحق کردیا۔
یہ واقعہ ضلع کے کچھ ڈورہ گائوں میں پیش آیا جہاں تنویر احمد ڈار ولد محمد عبد اللہ کو گولیاں مار کر جاں بحق کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈار کو زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔