کنگن// تحصیل کنگن کے مختلف مقامات پر جہاں نالہ سندھ سے ریت اور باجری نکالنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں اب چند لوگ نالہ سندھ سے مچھلیاں پکڑنے کے لئے بلیچنگ پائوڈر کا استعمال کررہے ہیں ۔سب ضلع کنگن کے ژیرون علاقے میں نالہ سندھ میں بلیچنگ پائوڈر ڈالکر غیر قانونی طریقے سے ٹرائوٹ مچھلیوں کا شکار جاری ہے ۔عوامی حلقوں نے ضلع انتظامیہ گاندربل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع کی تحقیقات کی جانی چاہئے کہ ان نوجوانوں نے بلیچنگ پائوڈر کہاں سے حاصل کی ہے کیونکہ بازار میں یہ دستیاب ہی نہیں ہے اور قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔