گاندربل//ارشاد احمد//ریاستی سرکار کے ایس آر او 105 کے تحت نالہ سندھ سے ریت بجری اور تعمیراتی میٹریل نکالنے کے 5سال کیلئے کسی فرم یا کمپنی کو لیز پر دینے کے ٹینڈر نکالے گئے تھے،جن کی روسے نالہ سندھ سے ریت ،بجری اور دیگر تعمیراتی میٹریل نکالنے والے سینکڑوں افراد بے روز گار ہورہے تھے ۔ٹینڈر کے خلاف اور ایس آر او 105 کو منسوخ کرنے کی خاطر دھرنا اور مظاہرے بھی کئے گئے۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی کنگن میاں الطاف احمد نے ذاتی طور پر مداخلت کرتے ہوئے کنگن اور گاندربل سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کی روزی روٹی متاثر ہونے پر حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایس آر او 105 کو منسوخ کردیا جائے ۔ضلع انتظامیہ گاندربل نے نالہ سندھ سے ریت اوربجری وغیرہ نکالنے کے ٹینڈر کو زیر آرڑر نمبر Adc/ps/gbl/17/148_53dated4/10/2017 کے تحت اگلے احکامات تک منسوخ کئے گئے۔ نالہ سندھ سے ریت اوربجری نکال کر روزی روٹی کمانے والے کنگن اور گاندربل کے سینکڑوں افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میاں الطاف احمد کی سراہنا کی ہے۔