گاندربل//گاندربل ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق احمد بابا نے ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری اور ناقص اشیائے خوردنی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 17 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔گاندربل کے مختلف علاقوں سے ناقص اشیائے خوردنی فروخت کرنے کی شکایات موصول ہورہی تھیں ۔اے ڈی سی فاروق احمد بابا نے اس سلسلے میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فوڈ سیفٹی محکمہ کے عملہ کو متحرک کرکے بازاروں کی چیکنگ کی گئی جس دوران کھانے پینے کی مختلف اشیاء کے نمونے حاصل کرکے ان کی جانچ کے لئے لیبارٹریوں میں بھیجا گیا اورجو نمونے ناقص اور غیر معیاری ثابت ہوئے ان دکانداروں،کمپنیوں اور ہول سیل دوکانداروں پر فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت ایک لاکھ 17 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رکھا جائے گا ۔