سرینگر//محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر راہل پانڈے نے کشمیر صوبے کے افسران کی میٹنگ میں محکمہ کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔جوائنٹ ڈائریکٹر حارث احمد ہنڈو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ /ایف پی او کشمیر محمد اسلم خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اے وی )جاوید احمد راتھر ، کلچرل افسر سرینگر ریاض احمد فاضلی ، کے اے ایس افسران توحید احمد اور سچن بالی بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ میٹنگ میں محکمہ کی جانب سے شروع کردہ انتظامیہ ، اشتہاری ، پی آر اور ثقافتی سرگرمیوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جوائنٹ ڈائریکٹر نے گذشتہ میٹنگ میں صوبائی دفتر کیلئے متبادل جگہ ، پرانی گاڑیوں کی نیلامی ، ڈی پی سی کے انعقاد ، اخبارات کی بے قاعدگی وغیرہ کے بارے میں کئے گئے فیصلوں پر کی جانے والی کاروائیوں کے بارے میں ڈائریکٹر کو آگاہ کیا ۔ ڈائریکٹر موصوف نے محکمہ کے کام کو مزید متحرک بنانے کیلئے متعدد ہدایات جاری کیں ۔