گراس آئلیٹ/ ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز شینن گیبریل نے انگلینڈ کے خلاف سینٹ لوسیا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ کے کپتان کو رٹ پر کئے گئے تبصرے کے لئے غیر مشروط معافی مانگی ہے ۔ گیبریل پر اس تبصرہ کی وجہ سے چار ون ڈے میچوں کا پابندی لگا دی گئی ہے ۔گیبریل نے پابندی لگانے کے بعد ایک بیان جاری کر کہاکہ ہمارے درمیان کہا سنی اس وقت ہوئی جب میچ پھنسا ہوا تھا۔ جب میں بولنگ کرنے کے لئے جا رہا تھا تب روٹ مجھے مسلسل دیکھے جا رہے تھے تب میں نے ان سے کہا کہ تم مجھے دیکھ کر کیوں مسکرا رہے ہو، کیا تمہیں لڑکے پسند ہیں ۔ اگرچہ یہ سب اسٹمپس مائیک میں ریکارڈ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ جب روٹ نے کہا کہ اسے توہین کے طور پر استعمال نہ کریں، ہم جنس پرست ہونے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے ۔ ان کے اس بیان کو اسٹمپ مائیک نے ریکارڈ کر لیا۔ اس کے بعد میں نے جواب دیا کہ مجھے اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، لیکن تم مجھے دیکھ کر ایسے مت ھنسو۔گیبریل نے کہاکہ ہمارے درمیان ہوئی بات چیت کے الفاز ہی اسٹمپس مائیک میں ریکارڈ ہوئے ۔ لیکن میں روٹ اور مکمل کرکٹ برادری سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے درمیان کسی بھی طرح کا باہمی عداوت نہیں ہے اور جو کچھ بھی میں نے کہا وہ صرف مکالمہ تھا جو کھیل کے دوران کبھی کبھی ہو جاتا ہے ۔غور طلب ہے کہ گیبریل نے اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو قبول کیا، جس کی وجہ سے انہیں آئی سی سی کی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.13 کے تحت اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے کے لئے سزا کے طور پر چار ون ڈے میچوں سے معطل کر دیا اور ساتھ ہی ان پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔