عظمیٰ نیوز سروس
جموں// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں بیک وقت بشمول سابق وزیر بابو سنگھ کے گھر، منشیات سے منسلک منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر تلاشی لی۔سری نگر میں چھ اور جموں میں دو احاطے کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (PMLA) کے تحت لایا جا رہا ہے۔یہ معاملہ منشیات سے منسلک منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہے، جس کا پہلی بار یوٹیپولیس نے مارچ 2022 میں پتہ لگایا تھا، جہاں محمد شریف شاہ نامی ایک شخص کو کشمیر سے جموں جتندر سنگھ عرف بابو سنگ کو 6.9 لاکھ روپے کی حوالاتی رقم پہنچانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس رقم کا مقصد جموں میں علیحدگی پسند گروپوں کو تخریبی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے “فنڈ” دینا تھا۔ایجنسیوں کو سیف دین، فاروق احمد نائیکو، مبشر مشتاق ففو کے مبینہ گٹھ جوڑ کا پتہ چلا جہاں پاکستان میں مقیم عناصر تخریبی سرگرمیوں کی مالی معاونت کے لیے ایک نارکو ٹیرر ماڈیول چلا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نائیکو نے ایک نارکو ٹیرر فنڈنگ نیٹ ورک ترتیب دیا جہاں 2021-22 کے دوران پاکستان سے سمگل کی گئی ہیروئن بھارت میں فروخت کی گئی اور اس فروخت سے حاصل ہونے والی نقد رقم (2 کروڑ روپے سے زائد) سری نگر کے مقامی بینک کھاتوں میں 2021-22 کے دوران جمع کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ رقوم دبئی میں کام کرنے والے ہندوستانی شہریوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے جانے کا الزام ہے جو فنڈز کی اصلیت کو چھپانے کے لیے غیر قانونی کیریئرکے طور پر کام کرتے تھے۔ای ڈی ذرائع نے بتایا کہ یہ “جرم کی آمدنی” کو دبئی میں جمع کیا گیا اور پاکستان سے کام کرنے والے حزب المجاہدین کو بھیج دی گئی۔اسپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سابق وزیر سمیت 12 ملزمان کے خلاف حوالہ منی کیس میں چارج شیٹ داخل کی تھی، اور حکام نے بتایا کہ ملی ٹینسی کی مالی معاونت میں ملوث ایک سرحد پار منشیات کی سنڈیکیٹ کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔سنگھ کو اپریل 2022 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اس کے ایک کارکن، محمد شریف شاہ، جو جنوبی کشمیر کے کوکرناگ کے رہنے والے تھے، کو جموں میں 6.90 لاکھ روپے کی رقم کے حوالے سے گرفتار کیا گیا تھا۔2024 میں، ایس آئی اے نے جموں میں ملی ٹینسی کی فنڈنگ میں ملوث ایک سرحد پار منشیات سنڈیکیٹ کا حصہ ہونے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو اور افراد کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ جموں کے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل سیف الدین اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں اوڑی کے سابق سرپنچ فاروق احمد جنگل کی گرفتاری سے اس کیس کے ملزمان کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ SIA کی ایک ٹیم نے 2 جنوری کو جموں کے بیلیچرانہ علاقے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک سرپنچ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا جس میں سنگھ اور شاہ شامل تھے، اور کچھ الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے تھے۔