عظمیٰ نیوزسروس
جموں//نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے جموں کے ریذیڈنسی روڈ پر جاری سمارٹ سٹی کاموں کا معائنہ کیا۔نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ میونسپل کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن دیونش یادو اور دیگر سینئر افسران بھی تھے۔جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے منصوبے کی رفتار پر عملدرآمدکے دوران معیار کی سخت نگرانی اور تیز رفتاری کی ہدایت دی۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ جموں شہر میں چلائے جا رہے بیوٹیفیکیشن کے کاموں کو تیزی سے مکمل کریں تاکہ عوام ان ترقیاتی اقدامات سے مستفید ہو سکیں۔کام کرنے والی ایجنسیوں کو پہلے ہی منظور شدہ منصوبوں کے مطابق کام کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں اور کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی انحراف اور کم معیار کے کام کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔مقامی ضرورتوں اور امنگوں کے مطابق ترقیاتی کام شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے علاقے کے لوگوں کے مطالبات اور سہولت کے مطابق بنائے جائیں۔