یواین آئی
نئی دہلی// آرمی کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرامنی 39 سال کی نمایاں خدمات کے بعد جمعرات کو ریٹائر ہو گئے ہیں۔آرمی میں ان کا سفر نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے شروع ہوا اور دسمبر 1985 میں انہیں گڑوال رائفلز میں کمیشن دیا گیا۔ غیر معمولی تعلیمی قابلیت کے حامل افسر نے کنگز کالج، لندن سے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی اور مدراس یونیورسٹی سے دفاعی علوم میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔لیفٹیننٹ جنرل سبرامنی ایک طویل مدت تک کمانڈ، اسٹاف اور تدریسی عہدوں پر فائز رہے۔ خصوصاً مغربی اور شمالی سرحدوں کے تعلق سے ان کی گہری سمجھ نے آپریشنل تیاریوں اور قومی سلامتی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔قوم کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں جنرل آفیسر کو پرم وششٹ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، سینا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے۔