یو این آئی
نئی دہلی// ٹیکسٹائل وزارت نے کہا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں چار روزہ طویل ‘بھارت ٹیکس 2024 ‘کانفرنس میں 100 سے زیادہ مصنوعات کے اعلانات، بین الاقوامی مفاہمت ناموں، سرمایہ کاری کے فیصلوں اور تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت کے مطابق اس تقریب میں 100 سے زائد ممالک سے 3000 خریدار آئے اور دس ہزار سے زائد کاریگر، بُنکر، طلباء، فیکٹری ورکرز، این جی اوز اور مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے شرکت کی۔جمعرات کو ختم ہونے والی کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے 26 فروری کو بھارت منڈپم میں کیا تھا۔ اس کا اہتمام 11 ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں کے کنسورشیم نے وزارت ٹیکسٹائل کے تعاون سے کیا تھا۔تقریب میں دنیا بھر سے ٹیکسٹائل کی تمام بڑی تنظیموں اور برانڈز نے شرکت کی۔
ان میں کوچ، ٹومی ہلفگر، کیلون کلین، ویرو موڈا، جیک این جونز، ٹورے، ایچ اینڈ ایم، ٹارگٹ، کوہلز، کے-مارٹ، آئی کے ای اے، وائی کے کے، لینزنگ، انکو، سی آئی ای ایل گروپ، بسانا گروپ، برینڈکس اپیرلز، تیجن لمیٹڈ جیسی کمپنیاں شامل تھیں ، جن کے اعلیٰ سطح کے شرکاء نے شرکت کی۔ اس میں تمام بڑی ہندوستانی کمپنیوں بشمول ریلائنس، آدتیہ برلا، ویلسپن، ٹرائیڈنٹ، وردھمان، نہار، انڈو کاؤنٹ، ریمنڈ ایس آر ایف انڈسٹریز کی سب سے زیادہ شرکت دیکھی گئی۔ٹیکسٹائل کی سرکردہ ریاستیں بشمول اترپردیش، مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو اور کرناٹک پویلین اور حکومتی نمائندگی کے ساتھ پرجوش حصہ لینے والی ریاستیں تھیں۔ٹیکسٹائل اور کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے سی ای اوز کی گول میز میٹنگ کی صدارت کی جس میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس پروگرام میں سرکردہ عالمی برانڈز اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ 50 سے زیادہ کاروباری میٹنگیں شامل ہیں، جن میں جدت اور پائیداری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کے شعبوں کا خاطرخواہ احاطہ کیا گیا۔
تقریب کے دوران متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ان میں 6 بین الاقوامی اور 13 ملکی ایم او یوز شامل ہیں جن پر این آئی ایف ٹی نے تعلیمی تعاون، اسٹارٹ اپس کی ترقی، تحقیق، مصنوعات کی ترقی اور دیگر شعبوں پر دستخط کئے ہیں۔سنٹرل سلک بورڈ نے تحقیق، تعاون اور اختراع پر مختلف ایجنسیوں کے ساتھ 10 مفاہمت ناموںپر دستخط کئے۔جیو ٹیکسٹائل میں نیشنل جوٹ بورڈ برائے تحقیق اور اختراع کے 2 ،ٹیکسٹائل کمیٹی کی طرف سے مارکیٹ لنکیج،ا سٹینڈرڈائزیشن اور ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 3 ،سنٹرل وول ڈیولپمنٹ بورڈ کے تعاون اور سائنسی تحقیق پر 5 ،لیبارٹری اور تحقیق کے قیام کیلئے جوٹ کارپوریشن آف انڈیا کے 3 مفاہمت نامے،تحقیق اور اختراع کے لیے آئی جے آئی آر اے کی طرف سے 6 مفاہمت کی یادداشتیں،اون ریسرچ کنسورشیم کی طرف سے مادی ترقی، کھیلوں کی ٹیکنالوجی کی مصنوعات کی ترقی اور فیلڈ ریسرچ کے لیے 5مفاہمتی یادداشتیں، پی ایم میترا پارک میں کاروباریوں کیلئے تحقیق اور اختراع کے لیے منترا کے 3 مفاہمت نامے،اے ٹی آئی آر اے کی طرف سے تحقیق اور تعاون کے لیے 3 مفاہمت نامے،مشترکہ تحقیق اور اختراع کیلئے ایس آئی ٹی آر اے کی طرف سے 2 مفاہمت نامے،ماہی گیری صنعت کیلئے تکنیکی ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرنے کے لیے ایس اے ایس ایم آئی آر اے کی طرف سے ایک مفاہمت کی یادداشت،تحقیق اور ترقی کیلئے بی ٹی آر اے کی طرف سے مفاہمت کی یادداشت،این آئی ایف ٹی نے مختلف بین الاقوامی فیشن اسکولوں اور ہندوستانی تعلیمی؍تحقیقاتی اداروں کے ساتھ 22 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے تھے۔