نئی دہلی//معروف تاجر فرحان کتاب نے کنفیڈریشن آف آل انڈیاٹریڈرس کی نیشنل گورننگ کونسل میں وادی کے تاجروں کے مسائل کواُجاگرکیا۔گورننگ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وادی میں تاجروں کو جی ایس ٹی داخل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہیں اورا س سلسلے میں انہیں بڑے پیمانے پرآگا کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ سرکاری ڈھانچے کو بھی اُپ گریڈ کرنالازمی ہے تاکہ کسی رکاوٹ کے بغیر ٹیکس کی ادائیگی ہو۔انہوں نے کشمیری تاجروں کیلئے مراعات کا مطالبہ کرتے ہوئے وادی کے دکانداروں کو درپیش متعددمسائل اُجاگر کئے۔انہوں نے تاجروں کیلئے بینکنگ نظام میں بھی نرمی کامطالبہ کیا ۔انہوں نے کشمیری تاجروں کو آئے روزپیش آنے والی مشکلات بھی بیان کیں۔نیشنل گورننگ کونسل کااجلاس نئی دہلی میںیکم اور دونومبر کو منعقد ہواجس میں بھی تجارت سے متعلق اہم امور پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اس دوران کنفیڈریشن آف آل انڈیاٹریڈرس کے صدربی سی بھاٹیہ نے وادی کے تاجروں کو ہرممکن حمایت دینے کایقین دلایا