سرینگر//وی وو نے اتوارکو وی وو11اسمارٹ فون جس میں فنگرپرنٹ اسکینر لگایاہوا ہے،کو بازارمیںلایا۔اس فون کی قیمت25990روپے ہے۔وی وو11میں بہت ساری خوبیاں اور خصوصیات ہیں۔اس کا 6.4ایمولڈسپرڈسپلے،جبکہ اس کا ریزولیشن 2340×1080.ہے۔اس کی انٹرنل استوریج64جی بی جبکہ اس کا ریم 6جی بی ہے،جومائیکروایس ڈی کارڈ لگا کر256جی بی تک بڑھائی جاسکتی ہے۔اس اسمارٹ فون کے پچھلے حصے میں دو کیمرے لگے ہیں جو12 ایم پی اور5ایم پی سینسر سے آراستہ ہیں،جبکہ سیلفی لینے کیلئے فون کے آگے 25ایم پی کا فرنٹ کیمرہ ہے۔