میں بھی دیوالی منائی گئی BGSBU

 راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے سٹاف ممبران نے بھی دیوالی منائی ۔اس دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے دیگر سٹاف ممبران کے ہمراہ دیوالی کی خوشیاں منائی ۔اس دوران وائس چانسلر نے دیگر ملازمین کی ہی طرح روشنی جلائی اور عقیدت و احترام کیساتھ مناتے ہوئے کہاکہ اس تہوارکو اندھرے پر روشی ،نادانی پر عقل اور برائی پر اچھائی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔وائس چانسلر نے سکالروں ،طلباء ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف ممبران کیلئے نیک خواہشا ت کا بھی اظہار کیا ۔اس موقعہ پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی ۔