میلبورن/کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے بدھ کو آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اینڈریو میکڈونلڈ کو آسٹریلیائی مرد کرکٹ ٹیم کا کل وقتی ہیڈ کوچ اور سلیکٹر مقرر کیا۔ ان کا معاہدہ چار سال کے لیے ہوگا۔کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ نک ہاکلے نے بدھ کو ایک بیان میں کہاکہ اینڈریو نے پہلے ہی یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک شاندار ہیڈ کوچ ہیں۔ بھرتی کے عمل کے دوران اس نے کردار کے لیے جو انداز دکھایا وہ متاثر کن اور دلچسپ تھا، جس سے وہ ہماری براہ راست اور پہلی پسند بن گئے ۔ جس طرح اینڈریو، پیٹ کمنز اور ایرون فنچ کی قیادت میں ٹیم نے کرکٹ کھیلی اور پاکستان کے دورے کے دوران کھلاڑیوں نے جس طرح اینڈریو کا احترام کیا ہمیں اس پر فخر ہے ۔ بہت خوش ہیں کہ اینڈریو مستقل طور پر یہ کردار ادا کریں گے ۔میک ڈونلڈز نے ایک بیان میں کہاکہ مجھے یہ موقع ملنے پر فخر ہے ۔ میں گروپ کے ساتھ اور پورے کھیل میں اجتماعی طور پر کام کرتے ہوئے ٹیم کی ترقی، گہرائی و گیرائی اور تجربے کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ مختصر مدت میں بہت سے چیلنجز ہیں جن کے بارے میں میں جانتا ہوں۔ میں اپنے خاندان کی حمایت کے لیے بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔میکڈونلڈ اب اسی رول میں نظر آئیں گے جس کردار میں اب تک جسٹن لینگر تھے ۔ لینگر نے فروری میں کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ جھگڑے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔