ملبورن/یو این آئی/آسٹریلیا کے تجربہ کار آل راؤنڈر گلین میکسویل کو اپنے دائیں ہاتھ کی کلائی کی کامیاب سرجری کے بعد ہندوستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے آخری تین میچز میں کھیلنے کی امید ہے ۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 36 سالہ گلین میکسویل کو یہ چوٹ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کے دوران نیٹ میں باؤلنگ کرتے ہوئے لگی تھی جس کے بعد ان کو فوری طور پر وطن واپس بھیجا گیا جہاں انہوں نے سرجری کرائی تاکہ چار ہفتے میں جلد صحت یابی کر سکیں اور بھارت کے خلاف سیریز میں شرکت کر سکیں۔