عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// میڈیکل کالج سرینگر نے ان تمام اہل امیدواروں کو مطلع کیا ہے جنہوں نے 2020کے S.O.364کے تحت جونیئر گریڈ نرس کی اسامیوں کیلئے درخواست دی ہے کہ ان کا تحریری امتحان (MCQ) 20اپریل (2020)کو منعقد ہوگا۔تحریری امتحان صبح 11:00 بجے سے دوپہر 1:00بجے تک مختلف مراکز پر شروع ہوگا جس کی تفصیلات محکمہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 15اپریل 2025سے شام کے اوقات میں ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔دریں اثناء امتحان کے بارے میں تفصیلی معلومات محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ یعنی www.gmcs.ac.inپر دیکھی جا سکتی ہیں۔امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ امتحان کے آغاز سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پر پہنچنا یقینی بنائیں۔