میٹاڈور میں اوورلوڈنگ کرنے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

عظمیٰ نیوز سروس

جموں// مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ پر قابو پانے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش میں، ٹریفک پولیس سٹی جموں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف تعزیری قانونی کارروائی شروع کی ہے اور ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس طرح کی مشق کے دوران، شکایت کی بنیاد پر گاڑی چیکنگ کے دوران کئی ڈرائیوروں کو قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے پایا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اوور لوڈنگ اور دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں پولیس نے ایک میٹاڈور ڈرائیور کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 336 اور 279 کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 505/2023 پولیس تھانہ نگروٹا میں درج کیا گیا اور گاڑی کو ضبط کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ٹریفک سٹی جموں نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اوور لوڈ مسافر گاڑیوں میں سوار نہ ہوں اور اگر کوئی مسافر گاڑی اوور لوڈنگ میں ملوث پائی جائے تو متعلقہ ٹریفک اتھارٹی کو اطلاع دیں۔