سرینگر//ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نے میونسپل انتخابات کے قواعد کے مطابق میونسپل انتخابی فہرست 2018ء کی یکم جنوری 2018ء سے ترتیب نو کا آغاز کیا ہے۔چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق میونسپل کارپوریشنوں، کونسلوں اور کمیٹیوں کے انتخابی فہرست 4؍ اگست 2018 کوشائع کئے جائیں گے۔ا س سلسلے میں تجاویزات اور اعتراضات درج کرانے کے سلسلے میں تمام تفصیلات چیف الیکٹورل آفیسر کی ویب سائٹ www.ceojk.nic.inپر دستیاب ہوں گی۔چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق اعتراضات 4؍ اگست 2018ء سے 13؍ اگست 2018ء تک داخل کئے جاسکتے ہیں،خصوصی کیمپ 5سے 12؍ اگست 2018ء تک منعقد ہوں گے،18؍ اگست 2018ء پر اعتراضات پر کارروائی ہوگی، فہرستوں کو 28 ؍ اگست 2018ء کو دوبار اَپ ڈیٹ کیا جائے گااور انتخابی فہرست 4؍ ستمبر 2018ء کو حتمی طور شائع کئے جائیں گے۔فہرستوں میں اندراج اور اِخراج کے علاوہ ضروری تصحیح کے تعلق سے اعتراضات الیکشن افسروں کے دفاتر میں ذاتی طور جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ان اعتراضات کو http://ceojk.nic.in/efilingپر بھی درج کیا جاسکتا ہے۔