Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: میوئوں کی قومی پیداوار میں70فیصد ریاست کا حصہ: محبوبہ مفتی
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » میوئوں کی قومی پیداوار میں70فیصد ریاست کا حصہ: محبوبہ مفتی
خطہ چناب

میوئوں کی قومی پیداوار میں70فیصد ریاست کا حصہ: محبوبہ مفتی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 15, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاستی اقتصادی منظرنامے میں آرٹیکلچر کے رول اور اس تجارت کے ساتھ آبادی کے ایک بڑے حصے کی وابستگی کے تناظر میں اس شعبے کے لئے مختص رکھے جارہے رقومات میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔جموںمیں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ہارٹیکلچر شعبے میں عملائی جارہی مختلف سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے دوران وزیر اعلیٰ نے ان اختراعی اقدامات کو اپنانے کی ضرورت اُجاگر کی جو اس صنعت کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کے لئے لازمی ہے ۔انہوںنے کہا کہ منسلک بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے،اعلیٰ پیداوار دینے والے اقسام متعارف کرنے ، میوہ باغات تک سڑک رابطے پہنچانے ، کولڈ چین کی دستیابی اور اچھی مارکیٹنگ سہولیات بہم کرانا کچھ ایسے شعبے ہیں جن کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس صنعت کو اس مقام پہنچایا جاسکے جہاں یہ صحیح معنوں میں قومی سطح کی میوہ ضروریات کو پورا کر سکے۔باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری ، وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابواور باغبانی کی وزیر مملکت پریا سیٹھی بھی اس میٹنگ میں موجود تھیں۔محبوبہ مفتی نے پرانے باغات کو رفتہ رفتہ اعلیٰ پیداوار دینے والے اقسام اور پودوں سے بدلنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے جس کی رو سے کسانوں کو مختلف اقسام کے مراعات دئیے جائیں تاکہ وہ نئے اقسام کے پودے اختیار کرنے کے لئے آمادہ ہوسکیں۔وزیر اعلیٰ نے میوہ باغات کو بڑی شاہراہوں کے ساتھ جوڑنے کی بھی پرزور وکالت کی تاکہ میوہ تیار کرنے کے خرچے میں کمی آسکے ۔ انہوں نے ایم جی نریگا ،ہارٹیکلچر،نبارڈ اور دیگر ایجنسیوں کی سکیموں کو ایک ساتھ جوڑنے پر بھی زور دیا تاکہ کسانوں کو بہتر سڑکیں ، بہتر آبپاشی سہولیات اور معیاری مواد دستیاب کرایا جاسکے ۔وزیر اعلیٰ نے کولد سٹوریج کی ٹرمنل سہولیات قائم کرنے اور وقت پر یہاں کے میوئوں کو ریاست سے باہر لے جانے کے لئے موزون سہولیات بہم رکھنے کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔ محبوبہ مفتی نے ہائی ڈنسٹی ایپل پلانٹیشن ، اخروٹ صنعت اور پچھلے برس شروع کی گئی دیہات مخصوص میوہ سکیموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ایپل ائیر مہم کو سیاحتی مہموں کے ساتھ جوڑنے کی بھی ہدایات دیں تاکہ میوہ صنعت کی طرف بھی سیاحوں کو راغب کرایا جاسکے۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی ہماری ریاست سالانہ 18لاکھ میٹرک ٹن میوے پیدا کرتی ہے جو قومی سطح کے میوہ پیداوار کا لگ بھگ 70فیصد ہے ۔ علاوہ ازیں اس صنعت کی بدولت 7کروڑ ایام کار پیدا ہوتے ہیں جو اقتصادیات کے کسی بھی سیکٹر میں سب سے زیادہ ہے تاہم میٹنگ میں بتایاگیا کہ اس وقت ریاست میں صرف 90ہزار میٹرک ٹن میوہ محفوظ کرنے کیلئے ہی سی اے سٹور ز کی سہولیات دستیاب ہے ۔میٹنگ میں مزید بتایاگیا کہ کٹھوعہ ، ریاسی اور رام بن اضلاع میں بالترتیب آم ، سنترے اور انار دانہ دیہات قائم کئے گئے ہیں جس پر 10.59کروڑ روپے صرف کئے جارہے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اننت ناگ کے ایک نوجوان کسان نے روپ وے بناکر شعبہ باغبانی میں انقلاب لایا
تازہ ترین صفحہ اول
جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول
سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

ڈوڈہ میںنماز جمعہ کی پر امن ادائیگی

September 19, 2025
خطہ چناب

انٹرنیٹ سروس ٹھپ رہنے سے ای ٹنڈرنگ متاثر

September 19, 2025
خطہ چناب

چسوتی سانحہ کے ایک ماہ بعد بھی لاپتہ 32افراد کا کوئی سراغ نہ مل سکا | بازیابی کی ساری امیدیں ختم

September 19, 2025
خطہ چناب

پانی کی عدم دستیابی کو لیکر کلیدکی عوام کا احتجاج

September 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?