سرینگر/جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے جمعرات کو کہا کہ اگر مین اسٹریم سیاست دانوں سے سیکورٹی ہٹانے کے فیصلے کو واپس نہ لیا گیا تو اُن کی پارٹی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔
عمر نے کئی ٹویٹ پیغامات میں گورنر انتظامیہ کے مذکورہ فیصلے پر سوال اُٹھایا۔
عمر نے ایک ٹویٹ میں لکھا''میں جموں کشمیر کے گورنر پر زور دیتا ہوں کہ وہ مین اسٹریم سیاست دانوں سے سیکورٹی ہٹانے کا فیصلے واپس لیں''۔
انہوں نے سیکورٹی ہٹانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ریاستی و مرکزی سراغرساں اداروں کی اطلاعات کو خاطر میں لائے بغیر لیا گیا ہے اور اس کے سیاسی مقاصد ہیں۔
انہوںنے کہا کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو وہ اس کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے حالانکہ جن سیاست دانوں یا عہدیداروں سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے اُن میں اُن کی پارٹی کا کوئی شامل نہیں ہے۔