واشنگٹن//کناڈا کے وزیر خارجہ کرسٹیا فري لینڈ نے کہا ہے کہ چین کی موبائل کمپنی ہواویئی کے چیف فائننشیل آفیسر مینگ وانجو کو حراست میں لینے کی کارروائی میں سیاست کا کوئی دخل نہیں ہے بلکہ یہ گرفتاری امریکہ۔ کناڈا حوالگی معاہدے کے مطابق عمل میں آئی تھی۔ مسٹر فري لینڈ نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ ‘‘مسٹر مینگ کو کناڈا۔ امریکہ حوالگی معاہدے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری کسی سیاست کے تحت نہیں کی گئی’’۔ قابل ذکر ہے کہ کناڈا کے حکام نے مسٹر مینگ کو امریکہ کے کہنے پر یکم دسمبر کو گرفتار کر لیا تھا اور منگل کو انہیں جی پی ایس اینکل ٹریکر پہننے کی ہدایت دیتے ہوئے 75 لاکھ ڈالر کے مچلکے پر رہا کر دیا گیا۔واضح رہے کہ چین میں 2 کینیڈین شہریوں سے تفتیش اس وقت سامنے آئی جب کچھ روز قبل واشنگٹن کی درخواست پر اوتاوا نے چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وانزہو کو گرفتار کیا تھا۔ تاہم منگل کو کینیڈا کے شہر وان کوور کی عدالت نے 75 لاکھ ڈالر کے عوض ان کی ضمانت منظور کی تھی۔ کینیڈا کی حکومت نے کہا تھا کہ انہوں نے ہواوے کیس میں کوئی واضح لنک نہیں دیکھا۔ یو این آئی