سلطانپور//مرکزی وزیر اور بی جے پی امیدوار مینکا گاندھی نے سلطان پور لوک سبھا سیٹ پر اتحاد کے امیدوار پر رائے دہندگان کو دھمکی دے کر ووٹنگ کو متأثر کرنے کا الزام لگایا ہے حالانکہ انتخابی افسر نے ان الزامات کا بے بنیاد بتایا ہے ۔محترمہ گاندھی نے کہا کہ اتحاد کے امیدوار چندر بھدر سنگھ گڑکے گاؤں میانگ میں رائے دہندگان کو اپنے حق میں ووٹ کرنے کے لئے دھمکا رہے ہیں جس سے ووٹگ کے متأثر ہونے کا شبہ ہے ۔ ادھر پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا) امیدوار کملا یادو نے بھی اتحاد کے امیدوار پر گڑبڑی کا الزام لگایا ہے ۔کمشنر منوج مشرا نے ان معاملوں میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پوری طرح سے پرامن ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی شکایتیں ضلع الیکشن افسر سے ہوتی ہے ۔ ان کے ذریعہ مجھے کوئی اطلاعی نہیں دی گئی ہے ۔ فی الحال اس انتخاب میں کہیں کسی کو لا اینڈ آرڈر کو ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا۔ اگر ایسی شکایت آئی تو فورا کاروائی کی جائے گی۔یواین آئی۔