عظمیٰ نیوزڈیسک
نئی دہلی// وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے کہ بھاجپا آئین میں ترمیم کے لیے 400 سے زیادہ لوک سبھا سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو گزشتہ ایک دہائی سے آئین میں تبدیلی کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے، لیکن اس نے ایسا کبھی نہیں کیا۔ شاہ نے کہا کہ پارٹی کا 400 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا مقصد ملک میں سیاسی استحکام لانا ہے۔ شاہ نے کہا، ‘ہمارے پاس پچھلے 10 سالوں سے آئین کو تبدیل کرنے کا مینڈیٹ تھا، لیکن ہم نے ایسا کبھی نہیں کیا۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ راہل بابا اینڈ کمپنی کچھ بھی کہے گی اور ملک اس پر یقین کرے گا؟ اس ملک نے ہمیں ایک واضح مینڈیٹ دیا ہے اور اس ملک کے لوگ پہلے ہی جانتے ہیں کہ پی ایم مودی کے پاس پہلے سے ہی آئین کو تبدیل کرنے کے لیے کافی اکثریت تھی، لیکن ہم نے ایسا کبھی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں سیاست میں استحکام لانے کے لئے لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں جیتنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت اور ہندوستان کو دنیا کی تیسری بڑی معیشت بنانے کے لیے 400 سیٹیں جیتنا چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا، ‘ہمیں 400 سیٹوں کی ضرورت ہے کیونکہ صاف پانی ابھی تک ہر گھر تک نہیں پہنچا ہے۔