مینڈھر//مینڈھر میں گرداوری کیلئے میلے لگائے جارہے ہیں ۔ایس ڈی ایم مینڈ ھرراہل یا دو کی سربر اہی میں تحصیل کمپلیکس میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پٹواریوں، گرداوروں، نا ئب تحصیلداروں اور نمبر دار اور چوکی داروں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان نے کہا کہ کل سے وہ گرداوری میلہ کا انعقاد کر رہے ہیں جو کہ بالاکوٹ، منکو ٹ اور مینڈھر تحصیلو ں کے ساتھ ساتھ تمام نیا بنو ں میںبھی لگا ئے جا ئیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ اس با ر گر داوری میلے کی شکل میں کی جائے گی جس کا انہوں نے گر داوری میلہ نا م رکھا ہو اہے ۔انہوںنے لو گو ں سے اپیل کی کہ وہ گر داروی میلے میں آکر فرد رفتار کے مطا بق گرداوری کرائیں۔ انہو ں نے کہا کہ کل سے تمام نا ئب تحصیلدار اپنے اپنے علا قہ میں جا کر گر داری کر یں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس سے قبل لو گ شکا یات کرتے تھے کہ ان کی گر داوری نہیں ہوئی اوراسی کو دیکھتے ہوئے انہوںنے گرداوری میلے لگانے کا فیصلہ لیاہے تاکہ لوگوں کی طرف سے کوئی شکایت نہ آئے ۔تحصیلدار نے تمام ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ اپناکام ایمانداری سے انجام دیں نہیںتو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔