مینڈھر//مینڈھر انتظامیہ نے گو رنمنٹ گر لز ہائر سیکنڈری سکو ل کے کو ارٹرکے پا س سے ایک سیڑھی اُ کھا ڑ کر غیر قانونی قبضے کو ہٹایا۔ اس دوران غیرقانو نی طو ر پر ہو رہی تعمیر ات کو گر ا دیا ۔ گو رنمنٹ گر لز ہا ئر سیکنڈری سکول مینڈھر کے سرکا ری کوارٹرکے پاس کچھ افر اد نے نا جا ئز طو ر پر قبضہ کر نا شر وع کر دیا تھا جس کے خلاف مینڈھر انتظامیہ نے کا رروائی کر تے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو گر ادیا ۔ اس دوارن تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان اور انچارج ایس ایچ او مینڈھر بھی مو جو د تھے۔ بتا یا جا تا ہے کہ محکمہ تعلیم کے ایک سرکاری کوارٹر پر ایک ڈاکٹر نے قبضہ کر لیا تھا جس کی معلومات محکمہ تعلیم تحصیل انتظامیہ کو دی اور انتظامیہ نے اس پر فو ر ی طو ر پر کار روائی کی ۔ لو گو ں کا کہنا ہے کہ مینڈھر قصبہ نے کئی دوکا ندارو ں نے سڑ کو ں پر قبضہ کیا ہو ا ہے اور نا جا ئز طور پر تعمیر ات کھڑی کی ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف کوئی بھی کا رروائی نہیں کی جا تی ۔