مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے کلر موہڑہ علاقہ میں جمعہ کی صبح ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ۔ پونچھ سے جموں جارہی ایک کار زیر نمبراس وقت حادثے کا شکارہوگئی جب وہ تیز رفتاری سے جموں کی طرف جارہی تھی حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ موقعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے فوری طور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیا، جہاں پر ڈاکٹر وں نے بنیادی علاج و معالجہ کے بعد انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا۔ زخمیوں کی شناخت دیپک شرما عمر 40سال اور نن سی عمر 21سال کے طور پر ہوئی۔پولیس تھانہ گرسائی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔