مینڈھر//مینڈھر میں شراب کی دکانیں بند ہونے کے بعد کئی دکانداروں نے نئے سرے سے شراب کا دھندہ شروع کر دیا ہے ۔اس سلسلہ میں پولیس نے بس اڈہ پر چھاپہ مار کر ایک دکاندار کو شراب کی 40فروٹیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس ٹیم کی سربراہی ایس ڈی پی او مینڈھر شاہد نعیم چوہدری کر رہے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بس اڈہ مینڈھر سے ایک دکان پر پولیس ٹیم جس کی قیادت ایس ایچ او مینڈھر کر رہے تھے، نے چھاپہ مار نے کے بعد ایک شخص امت شرما عُرف میتا ولد کرشن لعل سکنہ اڑی سے شراب کی 40فروٹیاں ضبط کرنے کے بعد اُس کو گرفتار کر لیا ۔۔ اِس سلسلہ میں مینڈھر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرکاری طور پر مینڈھر میں شراب کاروبار بند ہوچکاہے اور حال ہی میں بس اڈہ پر چل رہی بار کو بھی بند کردیاگیاتھاتاہم اب کچھ لوگوںنے اپنے طریقہ سے اس کاکاروبار شروع کرلیاہے ۔